Posted by : Unknown Saturday, May 10, 2014

ایک لیٹر میں 1200کلومیٹر چلنے والی گاڑی


ہوسٹن ( بیورورپورٹ) آنسو کے قطرے کے مشابہہ تین پہیوں والی کار نے تیل و گیس کمپنی شیل کے تحت منعقد ہونے والا امریکن میراتھن مقابلہ جیت لیا۔ ہر سال منعقد ہونے والی اس دوڑ کا مقصد کم انرجی سے زیادہ چلنے والی گاڑیاں بنانا ہے اور یہ سب گاڑیاں طلبہ خود بناتے ہیں۔ اس بار دوڑ میں کامیاب ہونے والے کیوبک یونیورسٹی کے طلبہ نے ایسی گاڑی بنائی ہے جو تیز رفتاری کی وجہ سے پیدا ہونے والی فنی خرابیوں پر قابو پاتے ہوئے ایک گیلن میں 2824 میل کا سفر طے کر سکتی ہے۔ گاڑی کا پہلا عملی نمونہ نیویارک سے لاس اینجلس کا سفر طے کرکے پیش کیا گیا، جو ایک گلین سے بھی کم ایندھن سے طے ہو گیا۔ یہ میراتھن ہوسٹن میں منعقد ہوئی، جہاں ٹیموں نے دو درجاتی مقابلہ کرنا تھا، جس کا مطلب ہے کہ ایک تو گاڑی سے ایندھن کی بچت اور دوسرا مسافروں کے لئے زیادہ آرام دہ ہو۔ ان گاڑیوں کو چلانے کے لئے روایتی ایندھن یعنی ڈیزل، گیس، سولر اور بجلی وغیرہ کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میراتھن میں حصہ لینے والوں کو کئی دن تک ایک طے شدہ دائرہ کے کئی راﺅنڈز طے کرنا ہوتے ہیں اور منتظمین کی طرف سے جیتنے والی ٹیم کو 2ہزار ڈالر بطور انعام دیا جاتا ہے۔

Search Softwares

About

Popular Post

Read more: http://www.digitalhubinc.com/2013/06/Professional-Social-Sidebar-Widget-for-Blogger-and-Website-2013.html#ixzz2uPXfffNa

Pages

Translate

FaHeeM KhAn

FaHeeM KhAn 0300.8892762

Social Icons

Followers

Featured Posts

- Copyright © Fineder Software'S By Faheem Khan -Robotic Notes- Powered by Blogger - Designed by Johanes Djogan -