Posted by : Unknown Friday, May 9, 2014

وارد کی درخواست پر عمل کر رہے ہیں، ابھی تک فور جی شروع کرنے کی اجازت نہیں‌دی۔۔۔ پی ٹی اے 

پی ٹی اے وارد کی فورجی /لانگ ٹرم ایو لیوشن(ایل ٹی ای) درخواست پر متعلقہ لائسنس کی شرائط اور موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق غور کر رہا ہے. 3GCommunity# وارد کا موجودہ لائسنس دیگر تما م کمپنیوں کی طرح ٹیکنالوجی نیوٹرل ہے تاہم اس میں4 جی / ایل ٹی ای سروسز کیلئے کوئی بھی ' کوالٹی آف سروس'(کیو او ایس) اور'کی پرفارمنس انڈییکیٹرز' (کے پی آئیز) کے پیرا میٹرزشامل نہیں ہیں3GCommunity# لہذا وارد کو4 جی / ایل ٹی ای سروسز کیلئے پی ٹی اے کی جانب سے وضع کردہ کیو او ایس پیرا میٹرز اورکے پی آئیز پر عمل کرنا ہو گا۔
وارد کی جانب سے 4 جی / ایل ٹی ای سروسزکی پیشکش، لائسنس کی شرائط کی پاسداری،مناسب کورریج کی یقین دہانی،سروس کے معیار (کیو او ایس) اورنگرانی یا مانیٹرنگ کے نظام کی شرائط سے مشروط ہے جس کے لئے وارد کے موجودہ سیلولر موبائل ٹیلیفونی سروسز لائسنس میں تبدیلیوں کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے ۔ 3GCommunity# اس مقصد کیلئے وارد کو باقاعدہ درخواست دینا ہوگی جس کے ساتھ انہیں تفصیلی ٹیکنیکل پلان بھی جمع کرانا ہو گا۔
دوسری جانب پیٹی اے کے ترجمان نے کہاہےکہ وارد کو یہ تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی کہ ایل ٹی ای سروسز کیلئے 1800 بینڈ کے 8.8MHz میں سے کتنا سپیکٹرم استعمال ہو گا. 3GCommunity# جبکہ اس کا اثر موجودہ جی ایس ایم / جی پی آر ایس /ایج( GSM/GPRS/EDGE )صارفین پر کیا ہو گا۔ اس کے علاوہ ایل ٹی ای کے ورژن(Version )کے متعلق بھی مخصوص معلومات فراہم کرنا ہوگی3GCommunity# کیونکہ ایل ٹی ای کے تمام ورژن(Version ) فور جی سٹنڈرڈ کی ضروریات کو پورا نہیں کرتے۔
اس سے قبل 23اپریل کو ہونے والی لائسنس کی نیلامی کے3GCommunity# دوران وارد بالکل خاموش رہا، اور اسنے نہ تو اس نیلامی میں حصہ لیا، اور نہ ہی کسی قسم کا بیان جاری کیا۔ وارد کے 3GCommunity#صارفین اس سارے عمل میں شدید غصے میں مبتلا رہے، لیکن وارد کی طرف سے انہیں تسلی دی جاتی رہی۔ یقینا وارد کے 3GCommunity#صارفین اس خبر کے بعد مطمئن ہوں گے کہ وارد بہت جلد انہیں تیز ترین ڈیٹا سروسز فراہم کرنے والا ہے۔
وارد نے 2004میں جب لائسنس حاصل کیا تو وہ لائسنس ٹیکنالوجی3GCommunity# نیوٹرل لائسنس تھا،یعنی اس پر کسی بھی وقت فور جی کو لانچ کیا جا سکتا تھا، لیکن اس لائسنس میں یہ شرط عائد تھی کہ کمپنی کوئی بھی نئی ٹیکنالوجی لانے سے قبل پی ٹی اے سے اجاز ت ضرورحاصل کرے گی۔وارد نے جب پی ٹی اے کو اس سروس کو لانچ کرنے کی درخواست دی تو ماہرین کی رائے تھی کہ پی ٹی اے اسے مسترد کر دے گا، اور واردکو نیلامی میں شرکت کیلئے اس پر دباؤ ڈالے گا۔ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا،3GCommunity# اور وارد اس پورے عمل کو بائی پاس کرتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچانے والا ہے.
واردکو اسطرح مفت میں اتنا بڑا لائسنس دینے پر دیگر تمام کمپنیاں شدید غصے میں ہیں، 3GCommunity#اور انکو پی ٹی اے سے اس معاملے پر شدید اختلافات ہیں۔ ظاہر ہیں ہونے بھی چاہئیں، ان تمام کمپنیوں نے خطیر رقم دیکر لائسنس حاصل کیا ہے.
جبکہ دوسری طرف ملک کا واحد فور جی آپریٹر "زونگ" اس سارے عمل سے انتہائی زیادہ مایوس ہے، 3GCommunity#کیونکہ اسنے یہ لائسنس انتہائی بڑی قیمت دیکر حاصل کیا ہے۔ اور اسکے پاس ابھی تک "فور جی" چلانے کیلئے مطلوبہ ٹیکنالوجی بھی میسر نہیں ہے، جبکہ "وارد" کے پاس مکمل ٹیکنالوجی 3GCommunity#پہلے سے ہی دستیاب ہے، اور یہی کمپنی مشہور وائی میکس انٹرنیٹ "وطین" بھی فراہم کر رہی ہے۔
دیکھنا یہ ہے کہ "وارد" کتنی جلدی یہ سروس شروع کرکے اپنے 3GCommunity#حریفوں پر بازی مارتا ہے، اور دیگر کمپنیو ں کا اس سارے عمل پر کیا ردعمل ہوتاہے۔ اگر یہ معاملہ عدالتی سطح پر پہنچ گیا3GCommunity# تو یقینا پورے کا پورا عمل کھٹائی میں پڑ سکتا ہے۔

Search Softwares

About

Popular Post

Read more: http://www.digitalhubinc.com/2013/06/Professional-Social-Sidebar-Widget-for-Blogger-and-Website-2013.html#ixzz2uPXfffNa

Pages

Translate

FaHeeM KhAn

FaHeeM KhAn 0300.8892762

Social Icons

Followers

Featured Posts

- Copyright © Fineder Software'S By Faheem Khan -Robotic Notes- Powered by Blogger - Designed by Johanes Djogan -